Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناس ایئر کی جمعرات سے دبئی کے لیے یومیہ پروازیں

امارات سمیت تین ملکوں پر سفری پابندیاں اٹھائی گئی ہیں( فوٹو سبق)
سعودی فضائی کمپنی ناس ایئر نے جمعرات 9 ستمبر سے دبئی کے لیے یومیہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ناس ایئر امارات سے سفری پابندیاں اٹھائے جانے پر دبئی کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا تھا کہ بدھ 8 ستمبر سے امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن سے آنے والوں کے لیے مملکت کے ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کھل جائیں گی۔
سعودی شہری امارات سمیت تینوں ممالک کا سفر کرسکیں گے، اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
سعودی حکومت نے پھر کہا ہے کہ سب لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: