Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے عوام کو بتانا نہیں جواب دینا ہے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات کے مطابق خارجہ پالیسی کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان عوام کو بتائیں کہ کس طرح نیب کو استعمال کر کے سیاست دانوں کے بازو مروڑے گئے اور چار سال سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کس کو ڈرا رہے ہیں کہ بتا دیں گے، عمران خان نے عوام کو بتانا کچھ نہیں بلکہ جواب دینا ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہے۔‘
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ ’اگر انہیں دیوار سے لگایا گیا تو وہ چپ نہیں رہیں گے اور سب کچھ قوم کے سامنے رکھ دیں گے۔‘
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ’تفتیش شروع ہو گئی ہے اور فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے چیزیں سامنے آئیں ہیں اس لیے (عمران خان) چیخ رہے ہیں۔‘
 ’شہباز شریف، سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو جیلوں میں ڈالا۔‘
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کس طرح ایک دستخط سے چینی کو برآمد کر کے درآمد کیا اور شہری ایک کلو چینی کے لیے رمضان میں قطاروں میں کھڑے ہوئے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جس وقت ان کے کرپشن کے ثبوت آتے ہیں غداری اور سازش کا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔
’آج ادارے نیوٹرل ہیں اور آئین کے دائرہ کار میں کام کر رہے ہیں اور بشریٰ بی بی ان کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔‘

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: اے پی پی

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کی جان بوجھ کر ریکارڈنگ کراتے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق حکومت نے چار سال ایک میگاواٹ سسٹم میں نہیں ڈالا بلکہ سی پیک اور بجلی کے منصوبے روک دیے۔ ایک پراجیکٹ میں 26 ماہ کی تاخیر کرائی اور ان کی ترجیحات کرپشن اور ڈاکے مارنا تھا۔
’آج مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ خارجہ پالیسی کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھ کر کچھ ثابت نہ کر سکے۔ اگر کوئی چوری ہوئی تھی تو کیوں ثابت نہ کیا، اس لیے کہ چوری ہوئی ہی نہیں تھی۔‘

شیئر: