Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکثریتی فیصلے سے نظریہ ضرورت کی بو آرہی ہے،اعتزاز

اسلام آباد ... پیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ3 ججوں کا فیصلہ ناقص ہے ۔ جے آئی ٹی بنانا نواز شریف کو راہ فرار دینے کے مترادف ہے۔ اکثریتی فیصلے سے نظریہ ضرورت کی بو آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ2 سینیئر ججوں کا فیصلہ 3 جوںپر حاوی ہے کیونکہ 2 ججوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے ۔ باقی 3نے اس رائے کی نفی نہیں کی بلکہ ایک مختلف رائے دی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کی روایت رہی ہے کہ 1993 سے آج تک شریف خاندان کے حوالے سے نرم رویہ رکھا گیا۔

 

شیئر: