Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈی سے ایبے تک، دنیا میں قتل کیے گئے اہم عالمی رہنما

پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو دسمبر 2007 میں ایک خودکش حملے میں قتل کیا گیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
جمعے کو انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کا نام اب دنیا میں قتل کیے گئے اہم رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
اس فہرست میں سب سے پہلا اور بڑا نام سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا ہے جن کو سنہ 1963 میں ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
مصر کے صدر انور سادات کو قاہرہ میں چھ اکتوبر سنہ 1981 کو فوجی پریڈ کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
اندرا گاندھی
انڈیا کی وزیراعظم اندرا گاندھی کو 31 اکتوبر سنہ 1984 کو دہلی میں قتل کیا۔ ان کے قتل میں دو سکھ گارڈز شامل تھے جنہوں نے فائرنگ کی تھی۔
راجیو گاندھی
اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ان کے بیٹے راجیو گاندھی وزیراعظم بنے اور 1989 تک اس عہدے پر رہے۔ راجیو گاندھی کو مئی 1991 میں تامل خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا جب وہ انتخابی مہم میں شریک تھے۔

امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو ایک ریلی کے دوران گولی ماری گئی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

اولوف پام
سویڈن کے وزیراعظم اولوف پام کو فرروی سنہ 1986 میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سٹاک ہوم میں ایک سینیما سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر جانے کے نکلے تھے۔ اس قتل کی وجہ آج تک معلوم نہ ہو سکی۔
محمد بودیاف
الجیریا کے صدر محمد بودیاف کو جون سنہ 1992 میں ان کے باڈی گارڈ نے اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ خطاب کر رہے تھے۔ ان کو عہدے سنبھالے صرف چھ ماہ ہوئے تھے۔
یٹزہاک رابن
اسرائیل کے وزیراعظم یٹزہاک رابن کو نومبر 1995 میں ایک یہودی شدت پسند نے اس وقت قریب سے تین گولیاں چلا کر قتل کیا جب وہ تل ابیب میں امن ریلی میں شریک تھے۔

مصر کے صدر انور سادات کو قاہرہ میں سنہ 1981 میں فوجی پریڈ کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

بے نظیر بھٹو
پاکستان کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما بے نظیر بھٹو کو دسمبر 2007 میں ایک خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں قتل کیا گیا۔
جووینل موئز
ہیٹی کے صدر جووینل موئز کو سنہ 2021 میں ان کی نجی رہائش گاہ پر رات کے وقت مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔

شیئر: