Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2022 ’وقوف عرفہ ‘ کی تصویری جھلکیاں

 دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے میدان عرفات میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے ظہر اورعصر کی نمازیں قصرو جمع کی صورت میں ادا کیں اورغروب آفتاب تک وہاں قیام کیا۔

حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کے دن عازمین کی  مصروفیات دیکھیں اردونیوز (محمد المانع اوربشیرصالح ) کی ان تصاویر میں۔

امسال دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کررہے ہیں جن میں 8 لاکھ 50 ہزاربیرونی عازمیں ہیں  جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار اندرون مملکت سے سعودی شہری اورمقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

میدان عرفات  میں عازمین کی آمد 8 ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھی تاہم نو ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین بڑی تعداد میں میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے۔

میدان عرفات میں عازمین کی بڑی تعداد جبل الرحمہ پردعاوں میں مشغول رہی ۔ الرحمہ پہاڑ کی چوٹی پرجانے کے لیے انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں جن کے مطابق رحمہ پہاڑی پرچڑھنے کےلیے خصوصی راستہ بنایا گیا ہے جس میں اس امر کا خیال رکھا جارہا ہے کہ اوپرچڑھنے کے لیے جدا راستہ اوراترنے کےلیے دوسری سمت مخصوص کی ہے تاکہ آمد ورفت کے دوران ٹکراو کی صورت پیدا نہ ہو۔

جبل رحمہ پر لوگ دعاؤں کے لیے موجود ہیں۔

 

حج پر آنے والے دو افراد اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے سیلفی لیتے ہوئے۔

حج پر آنے والوں میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔

بہت سارے لوگ بچوں کے ساتھ بھی حج پر آئے ہوئے ہیں۔

بہت سارے لوگ آج کے دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنے پیاروں سے رابطہ کرکے ان سے معافی تلافی کرتے ہیں اور خوشی کے ان لمحات کو حج کرتے ہوئے  وڈیو کے ذریعے شیئر کرتے ہیں۔ 

سعودی وزارت صحت نے موسم گرما میں حج کے ایام میں پانی  کا استعمال زیادہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

جبل رحمہ پر لوگ دعاؤں میں مشغول ہیں۔

سیکیورٹی اہلکار حج پر آنے والوں میں پانی کی بوتلیں تقسیم کررہے ہیں۔

حج پر معذور اور بڑی عمر کے لوگ بھی ہیں جو وہیل چیئر پر ہیں۔

شیئر: