کریتی سینن فلم ’بھیڑیا‘ میں ورون دھون کے ساتھ اور ٹائیگر شروف کے ساتھ ’گنپتھ: پارٹ ون‘ میں آ رہی ہیں۔ فائل فوٹو
انڈین فلم سٹار عالیہ بھٹ بلاشبہ بالی وڈ کی سب سے باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ نوجوان اداکارہ نے حال ہی میں ایک دوسری اداکارہ کا نام لے کر کہا کہ ان کی اداکاری متاثر کیا اور پیچھے چھوڑا۔
مشہور بالی وڈ ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں عالیہ بھٹ سے آخری فلم یا ایسی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ان کو متاثر کر کے پیچھے چھوڑ دیا ہو تو اس پر کچھ سوچے بغیر مشہور اداکارہ نے کہا: ’میمی میں کریتی سینن۔‘
کریتی سینن نے فلم میں ’میمی راٹھور‘ کا کردار ادا کیا جو ایک نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے ایک غیر ملکی جوڑے کے لیے سروگیٹ ماں بننے کا فیصلہ کیا۔
اس فلم میں کریتی سینن کی اداکاری کو مداحوں اور ناقدین کی طرف سے یکساں طور پر سراہا گیا۔ کریتی کے علاوہ اس فلم میں پنکج ترپاٹھی اور سائی تمہنکر نے بھی معاون کردار ادا کیے تھے۔
اداکاری کے محاذ پر کریتی سینن کے پاس کچھ دلچسپ فلمیں ہیں جن میں ’ادیپوریش‘ شامل ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پربھاس، سنی سنگھ اور سیف علی خان نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سیتی سینن اس فلم میں سیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ فلم ’الا ویکنتھا پورمولو‘ کے آفیشل ہندی ریمیک کا بھی کریتی سینن حصہ ہیں جس کا نام ’شہزادہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
کریتی سینن فلم ’بھیڑیا‘ میں ورون دھون کے ساتھ اور ٹائیگر شروف کے ساتھ ’گنپتھ: پارٹ ون‘ میں بھی آ رہی ہیں۔
دوسری جانب عالیہ اگلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں نظر آئیں گی۔ فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 'براہمسترا'، 'جی لے زرا' اور 'تخت' جیسی فلموں کا بھی حصہ ہیں۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمیٰ بھی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کے تین دیگر فلمیں بھی آ رہی ہیں جن میں ’براہمستر‘، ’جی لے ذرا‘ اور ’تخت‘ شامل ہیں۔