Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چھتری نہیں چائے چاہیے‘ مصری حاجی کا عجیب مطالبہ

چائے ملنے پر مصری حاجی خوش ہوا۔ (فوٹو سبق)
وقوف عرفہ کے دوران ایک مصری حاجی ’چائے‘ کی شدید طلب کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے پریشان ہوگئے۔ حاجی کو دھوپ سے محفوظ رہنے کے لیے چھتری پیش کی گئی مگر انہوں نے یہ کہہ کر چھتری لینے سے انکار کر دیا کہ ’مجھے چھتری نہیں چائے چاہیے۔‘
سبق نیوز کے مطابق وقوف عرفہ کے دن میدان عرفات میں ایک مصری حاجی چائے کی طلب میں سرگراں تھا جب سعودی رضاکار ان کو پریشان دیکھ کر یہ سمجھے کہ وہ دھوپ سے تنگ ہے جس پر رضاکاروں نے ان کو چھتری پیش کی۔ 
مصری حاجی نے یہ کہتے ہوئے چھتری واپس کر دی کہ ’مجھے چھتری نہیں چائے چاہیے۔‘ سعودی رضا کار نے ان کو کہا کہ گرمی میں چائے پی کر کیا کریں گے۔ اس پر حاجی کا کہنا تھا کہ ’گرمی کے توڑ کے لیے مجھے چائے دیں، مجھے چھتری کی نہیں بلکہ چائے کی ضرورت ہے۔‘ 
حاجی کی شدید خواہش و طلب کو دیکھتے ہوئے رضاکاروں نے جب اسے چائے پیش کی تو انہوں نے خوش ہو کر رضاکاروں کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ ’میری طلب پوری کر دی اللہ تمہیں خوش رکھے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: