Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 407 نئے مریض، 148 نازک کیسز

سب سے زیادہ مریض ریاض میں 102 ریکارڈ کیے گئے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منگل 12 جولائی کو کورونا کے 407 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ مملکت میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 869 ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 515 مریض  صحت یاب ہوئے جس کے بعد  اب تک  شفاپانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار 622 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا واوئرس میں مبتلا دو افراد کی موت  ہوئی ہے اس کے بعد کل تعداد 9223 ہوچکی ہے۔ مملکت کے مختلف ریجنز میں نازک کیسز کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ زیر علاج نازک کیسز کی تعداد 148 ہے۔
منگل کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 102 رہی دوسرے نمبر پر جدہ  66، مکہ مکرمہ 27، الھفوف 23، دمام 21، مدینہ منورہ  18، الباحہ 14ٓ اور ابہا 13 مریض ریکارڈ پر آئے۔
شفایاب ہونے والوں میں ریاض سرفہرست رہا وہاں 173 مریض صحت یاب ہوئے ۔ اس کے بعد جدہ میں  99، دمام میں  39، مکہ مکرمہ 30، مدینہ منورہ 25 رہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: