جدہ میں سیلز مین کولوٹنے والے دو شہری گرفتار
ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ پولیس نے سیلز مین کولوٹنے اورخودکواہم ادارے کا اہلکارظاہرکرنے والے دوسعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دوافراد خود کو ایک ادارے کا اہلکارظاہرکررہے ہیں۔
پولیس کو ملنے والی اطلاع میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے ایک کمپنی کے سیلز مین کو زدوکوب کیا اور اس سے موبائل ریچارجنگ کارڈز چھین لیے۔
اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل ری چارجنگ کارڈز برآمد کرلیے۔ ملزمان نے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جہاں مزید تحقیقات کے بعد چالان فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا۔