مملکت میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ
جمعہ 15 جولائی 2022 17:22
اب تک کورونا کی 6 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھمنٹے کے دوران کو کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جمعہ کے روز مملکت کے مختلف ریجنز میں کووڈ 19 میں مبتلا 651 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس طرح اب تک 802586 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ اس وقت نازک کیسز کی تعداد 151 ہے جبکہ ایک شخص کی موت کے بعد کل تعداد 9229 ہوچکی ہے۔
کورونا سے صحت پانے والے 487 رہے اس طرح اب تک شفا پانے والوں کی کل تعداد 787198 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں کورونا ویکسین کی 6 کروڑ 67 لاکھ 629 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں