Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نازک کیسز 160، نئے مریض 586

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کے نازک کیسز میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ تعداد  160 ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو وزارت صحت نے کہا ہے کہ 586 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کل مریضوں کی تعداد 801935 ہوچکی ہے۔
دوسری جانب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  491 ہے اس طرح اب تک شفاپانے والے لوگوں کی تعداد 7 لاکھ 86 ہزار  711 ہے۔
کورونا کے باعث تین افراد کی موت واقع ہوئی اس طرح اب کل مرنے والوں کی تعداد 9228 ہوچکی ہے۔ اسی طرح نازک کیسز کی تعداد 160 ہے۔
جمعرات کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جہاں تعداد 162 رہی۔ اس کے بعد جدہ 98، دمام 64، مکہ مکرمہ  34، مدینہ منورہ 27، طائف 21 اور ابہا  میں 14 نئے مریض ریکارڈ پر آئے۔
صحت یاب ہونے والوں میں بھی ریاض سرفہرست رہا وہاں  162 افراد شفایاب ہوئے۔ اس طرح جدہ 69، دمام 45، مکہ مکرمہ 26، مدینہ منورہ 18، الھفوف 17 اور 12 افراد طائف میں کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: