Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحت 

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن لاہور اور اسلام آباد دفاتر میں لائیو رزلٹ میڈیا کو دیکھا رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رزلٹ منیجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) بیٹھنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ ٹویٹر پر فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ 
پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں گنتی کا مرحلہ شروع ہوا تو ابتدائی نتائج کے مطابق زیادہ تر حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو برتری حاصل تھی۔
 تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نتائج کی آمد کا سسلسلہ سست روی کا شکار ہوا تو سوشل میڈیا پر آر ٹی ایس بیٹھنے اور پلان بی کے حوالے سے ٹویٹس آنا شروع ہوگئیں۔ 
صحافی علینہ شگری نے الیکشن کمیشن دفتر میں لگی سکرین کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آر ایم ایس ڈاون‘
تحریک انصاف کے اظہر مشوانی نے ٹویٹ کی کہ ’سسٹم نیوٹرلائزڈ‘
ٹویٹر صارف مقدس فاروق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ ’پلان بی پر کام شروع۔‘
ان ٹویٹس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان ہارون شنواری نے یکے بعد دیگر ٹویٹس میں واضح کیا کہ ’ الیکشن کمیشن تمام 20 حلقوں میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تمام امیدواروں اور میڈیا نمائندوں کو لائیو رزلٹ دکھا رہا ھے۔
لاہور اور اسلام آباد الیکشن کمیشن دفاتر میں بھی لائیو رزلٹ میڈیا دیکھ رہا ہے اور رپورٹ کر رہا ہے۔‘
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سکرین پر تعطل ایک صحافی کا پاؤں لگنے کے بعد کیبل اتر جانے کے باعث پیدا ہوا جسے فوری طور پر درست کر دیا گیا تھا۔ 

شیئر: