بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ ’میں خوش کن مقام پر ہوں۔ شادی شدہ ہوں اور نہ کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔‘
’میں غیر مشروط پیار کے حصار میں ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
سشمیتا سین کا اپنے ہی گیت پر رقصNode ID: 172751
-
سشمیتا سین کی جانب سے نورا فتحی کے”دلبر“ کی تعریفNode ID: 302766
-
کیا سشمیتا سین اور للت مودی شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟Node ID: 685246
سشمیتا سین نے جمعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منہ بولی بیٹیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ وضاحت کافی ہے اور اب اپنی زندگی اور کام کی جانب لوٹتے ہیں۔‘
’ہمیشہ میری خوشی میں شریک ہونے کا شکریہ اور جو ایسا نہیں کرتے ان کے لیے یہی کہوں گی کہ اس آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘
خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ دوستی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔
للت مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مالدیپ اور سرڈینیا کا چکر لگا کر فیملیز کے ہمراہ لندن واپس آگئے ہیں، یہاں اپنی جیون ساتھی سُشمیتا سین کا بھی بتاتا چلوں، نئی زندگی کا نیا آغاز ہے، بہت زیادہ خوشی ہے۔‘
Just back in london after a whirling global tour #maldives # sardinia with the families - not to mention my #betterhalf @sushmitasen47 - a new beginning a new life finally. Over the moon. pic.twitter.com/Vvks5afTfz
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022
اس ٹویٹ کے بعد انٹرنیٹ پر فوراً للت مودی اور سشمیتا سین کی شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئیں، تاہم کچھ ہی دیر بعد للت مودی نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ ’وہ دونوں ابھی صرف ڈیٹ کر رہے ہیں، شادی بھی ایک نہ ایک دن کریں گے۔‘
Just for clarity. Not married - just dating each other. That too it will happen one day. pic.twitter.com/Rx6ze6lrhE
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022