Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: محمد ندیم اور طارق وحید کے اعزاز میں ظہرانہ

دوحہ(دانیال احمد)پاک یوتھ سوسائٹی کے رہنمااور برائٹ فیوچر انٹرنیشنل اسکول کے نگران قاضی محمد اصغربیرون ملک سے آنے والے مہمان محمد ندیم اور مانچسٹر سے آنے والے سوسائٹی کے دیرینہ رکن طارق وحید اعزاز میں ظہرانہ دیا۔تقریب میں پاک یوتھ سوسائٹی کے ممبران سمیت دوحہ کی چند اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا نے قاضی اصغر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کے قاضی صاحب بےحد ملنسار اور محبت کرنے والے انسان ہیں۔ وہ اپنی علالت کے باوجود دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: