Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: مجلس فروغ اردونے اکیسواں ایوارڈپروفیسر فتح محمد ملک کو دیا

دوحہ(دانیال احمد)مجلس فروغِ اردو ادب دوحہ،قطر کے زیرِ اہتمام’’اکیسویں عالمی فروغِ اُردو ادب ایوارڈ‘‘ کے پاکستان پینل آف ججزکے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی نے اراکین مجلس پروفیسر ڈاکٹر سلیم اختر،پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی اور پروفیسر ڈاکٹرخواجہ محمد زکریا کی مشاورت کے بعد لاہورکے مقامی ہوٹل میں’’اکیسویں عالمی فروغِ اُردو ادب ایوارڈ 2017 ء‘‘کے لئے ممتاز ادیب و دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ پینل آف ججز کے علاوہ لاہور کے مشاہیر ادب ، مجلس کے کوآرڈی نیٹر داؤد احمد ملک اور مجلس کے جنرل سیکر ٹری فرقان احمد پراچہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ چیئرمین مجلس محمد عتیق،صدرِ مجلس فرتاش سید،نائب صدورجاوید ہمایوں ،روئیس ممتاز،جوائنٹ سیکرٹریز امین موتی والا و قمرالزمان بھٹی،فنانس سیکرٹری رضا حسین رضا،میڈیا سیل گوتم سنگھ،فرزانہ صفدر ، عرفان حیدر،مشفق رضا نقوی اور جملہ اراکینِ مجلس ،پینل آف ججز کے سپاس گزار ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: