Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قازقستان کے صدر کی جدہ آمد

گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے استقبال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایی سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق قازقستان کے صدر کا استقبال خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔
گورنرمکہ مکرمہ کے ہمراہ وزیر پانی وماحولیات وزراعت انجینئرعبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی اور میئرجدہ صالح الترکی کے علاوہ قازقستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے اعلی عہدیدار اور شاہی پروٹوکول آفیس کے ڈائریکٹر جنرل احمد عبداللہ بن ظافربھی موجود تھے۔
 

شیئر: