Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کے حصص 2024 تک فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے

’ نیوم سعودی سٹاک مارکیٹ کی قدر میں ایک کھرب ریال شامل کرے گا‘ (فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ نیوم کے حصص 2024 تک فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
العربیہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’نیوم سعودی سٹاک مارکیٹ کی قدر میں ایک کھرب ریال شامل کرے گا‘۔
ولی عہد نے اس امر کا اظہار صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں اس وقت کیا جب دا لائن سٹی کے ڈیزائن کا اعلان کر رہے تھے۔ منصوبے پر 500 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’نیوم سٹی کے حوالے سے پیش رفت پر مبنی منصوبوں کی وجہ سے سعودی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ابتدائی طور پر کم از کم 320 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا جبکہ مجموعی طور پر 1.3 ٹریلین ڈالر تک جائے گی‘۔

شیئر: