ابھا میں موسلا دھاربارش بعض علاقوں میں سیلابی کیفیت
ابھا میں موسلا دھاربارش بعض علاقوں میں سیلابی کیفیت
منگل 26 جولائی 2022 17:43
عسیر ریجن کی متعدد وادیاں موسلا دھاربارش سے زیرآب آگئیں(فوٹو، اخبار 24)
عسیر ریجن میں منگل کو ہونے والی موسلا دھار بارش سےبعض پرسیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق عسیر ریجن کی متعدد وادیاں اور گھاٹیاں موسلا دھار بارش سے بھر گئیں۔ ابہا شہر کے علاوہ المجاردہ، تنومہ، رجال المع، النماص، طریب، تثلیث، محایل، خمیس مشیط اور الامواہ کمشنریوں میں بارش سے پورا علاقہ جل تھل ہوگیا۔
بارش کا سلسلہ یعری، العرین، بللسمر، الحیمہ، بللحمر، العرقین، ثلوث المنظر، المضہ، خیبر الجنوب، السرح ، الجبیل، الوادیین، حسوۃ تحصیلوں کے علاوہ السودۃ اور عقبہ الصما سیرگاہوں میں بھی بارش ہوئی۔
مقامی فوٹو گرافر رشود الحارثی نے ابھا شہر کے شمال میں واقع بنی مالک قریوں میں آنے والے سیلاب کے مناظر پر مشتمل تصاویر اور وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کیے جو بڑے پیمانے پر دیکھے جارہے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے اپیل کی ہے کہ عسیر، نجران، جازان، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارشوں سے احتیاط برتیں۔ بارش کا سلسلہ آئندہ سنیچر تک جاری رہے گا۔ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ ان کا سلسلہ بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بارش کہیں درمیانے اور کہیں موسلا دھار ہورہی ہے۔ آئندہ بھی اسی کا امکان ہے۔