Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ

وادیوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہونے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت میں کل منگل سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گا جوسنیچرتک جاری رہے گا ۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مملکت کے کئی علاقوں میں جاری رہے گا۔
بعض مقامات پرموسلہ دھاربارش سے سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔  
قومی مرکز نے بتایا کہ کل سے جازان کی12کمشنریوں، نجران کی 5 کمشنریوں، عسیر کے بارہ علاقوں، باحہ ریجن کی 6 کمشنریوں، مکہ مکرمہ ریجن کی 4 کمشنریوں میں سنیچر تک بارش کا قوی امکان ہے۔ 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ  امکان ہے کہ طائف، میسان، اضم اور العرضیات میں ہونے والی   بارشوں کا سلسلہ مکہ شہر تک پہنچ جائے۔ بحرہ، الخرمہ، تربہ، رنیہ، المویہ، القنفذہ، اللیث اور جدہ بھی بارش کی زد میں آسکتے ہیں۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ سے سنیچر تک مشرقی ریجن کے جنوبی مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔

بعض علاقوں میں موسلا دھارجبکہ کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوسکتی ہے۔ ریاض ریجن کے  جنوبی مقامات پر ہونے والی بارشوں کا سلسلہ بدھ کی شام سے لے کر سنیچر تک وادی الدواسر، لیلی الافلاج میں پھیل جائے گا۔
گرد آلود ہواؤں سے دمام، الخبر، القطیف اور الظہران کے علاقے متاثر ہوں گے۔ دارالحکومت ریاض، الخرج، حوطہ بنی تمیم اور المزاحمیہ  میں بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ 

شیئر: