نابینا بچے کی ایک بار قرآن کو دیکھ کر پڑھنے کی آرزو
جمعرات 28 جولائی 2022 5:10
بچے کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین دعا گو ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سوشل میڈیا پر ایک نابینا سعودی بچے کا وہ ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے جس میں اس نے اپنی زندگی کے ایک ایسے خواب کا تذکرہ کیا ہے جسے سن کر سب لوگ خوشی سے سرشار ہو گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں بچے سے دریافت کیا جا رہا ہے کہ اگر اسے زندگی میں ایک بار دیکھنا نصیب ہو تو وہ سب سے پہلے کیا دیکھنا چاہے گا؟
اس سوال پر بچے کے جواب نے سوشل میڈیا کے صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔ ہزاروں صارفین اس کے لیے دعا کررہے ہیں کہ اللہ اسے بینائی کی نعمت سے نواز دے ۔
بچے نے جواب میں کہا کہ ’میرا خواب ہے کہ قرآن کریم دیکھوں۔ میں چاہتا ہوں کہ قرآن پاک دیکھ کر پڑھوں۔ قرآن کی آیات کس طرح لکھی ہیں ان کا اعراب کیسا ہے یہ دیکھوں۔ یہ میری واحد آرزو ہے۔ مجھے بینائی عطا ہو تو میں اللہ کا کلام دیکھ کر پڑھ سکوں۔‘
ویڈیو کلپ دیکھنے والے صارفین دعا کرنے لگے ہیں کہ اس نابینا بچے کو قرآن پڑھنے کا موقع عطا کرنے کے لیے اللہ بینائی سے نواز دے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں