نابینا قرآن کریم کی تلاوت، اس کی تفسیر آسانی سے پڑھ سکتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے نابینا زائرین کےلیے نئی سہولت کا اضافہ کیا ہے۔
نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک بریل قرآن ڈیوائس کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی بدولت نابینا افراد قرآن کریم کی تلاوت، اس کی تفسیر آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ نئی ڈیوائس کی بدولت نابینا زائرین دیگر افراد کی طرح قرآن کریم کی تلاوت، اس کے معنی کے ترجمے اور تفسیر آسانی سے پڑھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوائس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بریل کے لکھے ہوئے حروف کو متحرک حروف میں تبدیل کردیتی ہے۔ یہ شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے جاری کردہ قرآن پاک کے نسخے کے عین مطابق ہے۔
ایک خوبی یہ بھی ہے کہ نابینا زائرین اس کی مدد سے قرآن پاک کے جس صفحے، صورت اور پارے تک رسائی حاصل کرنا چاہیں وہ بھی کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک بریل قرآن ڈیوائس سے مملکت میں ڈیڑھ لاکھ اور دنیا میں 80 لاکھ نابینا افراد فیض یاب ہوں گے۔