Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپیہ مزید گر گیا، امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستان میں روپے کی قدر مسلسل گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں 3.92 روپے کا اضافہ ہوا۔
28 جولائی کو کاروباری عمل کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 239.94 روپے ہو گئی۔
سعودی ریال کا شرح تبادلہ 63.88، اماراتی درہم 65.32، کویتی دینار 781.29، عمانی ریال 624.03 اور بحرینی دینار 636.45 روپے رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 292.40 اور یورو کا شرح تبادلہ 244.78 روپے رہا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی تھی جو دن کے اختتام پر کم ہو کر تقربیا 240 روپے رہی۔

شیئر: