مملکت میں کورونا کے 284 کیسز کی تصدیق، 2 اموات
جمعرات 28 جولائی 2022 17:33
کورونا کے سب سے زیادہ صحت یاب اور نئے کیسز ریاض میں رہے۔ (فوٹو وزارت صحت)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعرات کو کورونا کے 284 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز 528 افراد صحت یاب ہونے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں کورونا کے مجموعی مریض 809026 ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 793944 تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے ساتھ ہی اس وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9245 ہوچکی ہے ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا 143 افراد کو انکی نازک صورتحال کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کووڈ 19 کے جمعرات کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 73 رہی۔ جدہ میں 52، دمام 25، مکہ مکرمہ 13، مدینہ منورہ 12 اور طائف میں 12 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے۔
کورونا کے صحت یاب ہونے والوں میں ریاض 157 افراد کے ساتھ سرفہرست رہا جس کے بعد جدہ 91، دمام 42، مکہ مکرمہ 28، مدینہ منورہ اور الھفوف 15، 15، طائف 14 اور جازان میں 13 افراد صحت یاب ہوئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں