Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کیسز میں کمی، 323 نئے مریض

بدھ کو کورونا سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی۔ (فوٹو وزارت صحت)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق نیوزکے مطابق بدھ کے روز مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 323 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے جس کے بعد کل تعداد 808742 پہنچ چکی ہے۔
 گزشتہ ایک روز میں کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 574 رہی۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  793419 ہوگئی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نازک کیسز کی تعداد  143 ہے
کووڈ 19 سے بدھ کو کسی کی بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ اب تک اس وائرس سے  9243 اموات ہو چکی ہیں ۔
وزارت صحت کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں  سامنے آئے جن کی  تعداد 86 رہی ،ِ جدہ میں  53، دمام میں  24، مکہ مکرمہ میں  14، مدینہ منورہ میں  12 اور طائف میں 10 کیسز ریکارڈ پر آئے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں میں بھی ریاض 160 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ جدہ 106، دمام  میں 45ِ،مکہ مکرمہ میں  37، مدینہ منورہ  22، الھفوف 17، ابھا میں  15 اور طائف میں 12 مریض صحت یاب ہوئے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12361 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: