مملکت میں کورونا کے مزید 462 کیسز کی تصدیق
مملکت میں کورونا کے انتہائی نازک کیسز 148 ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13755 سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
سبق اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو کورونا کے 462 نئے مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 808053 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے شفا پانے والے 767 ہیں اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 792205 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت انتہائی نازک کیسز کی تعداد 148 ہے۔
کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 9240 ہوگئی ہے۔
پیر کو کورونا کے سب زیادہ مریض ریاض میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 112 رہی۔ اس کے بعد جدہ 65، دمام میں 45، مکہ مکرمہ 39، مدینہ منورہ 33، طائف میں 28، ابہا میں 19 اور جازان میں 16 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں میں بھی ریاض 219 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ جدہ میں 109، دمام 67، مکہ مکرمہ 39، مدینہ منورہ 33، طائف 28، ابھا 19 اور جازان میں 16 افراد شفایاب ہوئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں