Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کو ملکر شکست دینا ہوگی،جنرل باجوہ

  راولپنڈی ... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے فوجی اڈے میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم بہادر افغان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی افغان فوجی اڈے پر حملے کی مذمت کی۔واضح رہے کہ افغان فوجی مرکز میں ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد170 ہوگئی ہے۔

 

شیئر: