Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کیجانب سے یمنی متاثرین کی امداد

 ریاض..... شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے یمن میں ہیضہ کی روک تھام اور علاج کے لئے جامع منصوبہ بندی مرتب کی گئی ۔ امدادی مرکز کی جانب سے عالمی ادارہ امور صحت کے ساتھ 3 معاہدے کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 95 لاکھ 9866 ڈالر کی ہے ۔ شاہ سلمان امدادی مرکز اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن میں ہیضہ سے متاثرین کے لئے طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔ ولی عہد مملکت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے امدادی مرکز نے 66.7 ملین ڈالر مخصوص کئے ہیں جن کے تحت عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے خطے میں امدادی کارروائیاں کی جائیں گی ۔ایوان شاہی میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت مرکز کی جانب سے بہترین اور اہم اقدامات کئے گئے ہیں ۔ یمن میں ہیضہ کی وبا سے نمٹنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائے گا ۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ریجنل نگران ڈاکٹر ابرہیم الزیق نے بھی خادم حرمین شریفین کے اس انسانیت نواز اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے بے حد سراہا ۔ 

شیئر: