Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا وائرس کے مزید 175 نئے کیسز

ایک ہی روز میں 409 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے مزید 175 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد اب تک ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 9 ہزار 449 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سنیچر کو مملکت میں کورونا سے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس سے شفایابی کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایک ہی روز میں 409 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار 844 ہو گئی ہے۔
سنیچر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے نئے کورونا اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 53 رہی جبکہ جدہ میں کورونا میں مبتلا 33 افراد کی تصدیق ہوئی۔
دمام میں نئے مریضوں کی تعداد 15 ، مکہ میں 6 اور مدینہ میں 9 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)

گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاض میں 105 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جبکہ جدہ میں یہ تعداد75 رہی ، دمام میں 29 ، مکہ مکرمہ میں 22 ، مدینہ منورہ میں 20 اور ابھا میں 19 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا۔
وزارت صحت کی ٹیموں نے مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا کے 12 ہزار 637 ٹیسٹ کیے جن میں سے 175 میں کورونا وائرس پایا گیا۔

شیئر: