Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: تیسرے دن بھی کورونا کیسز میں کمی، 248 نئے مریض

اب تک کورونا ویکسین کی 6 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ کورونا کے نئے کیسز میں   کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت نے جمعے کو بتایا کہ کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد  248 رہی اس طرح اب تک کل مریض 809274 ہوچکے ہیں۔
کووڈ 19 سے صحت پانے والے 491 رہے۔ اس طرح اب تک شفا یاب ہونے والوں کی کل تعداد  794435 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 12637 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے اب تک کل اموات 9247 ہوچکی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت بھر میں اب تک کورونا سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ویکسینوں کی تعداد 6 کروڑ 67 لاکھ 629 تک پہنچ چکی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: