غیر قانونی تارکین کے پاسپورٹ کی تجدید مفت کی جاتی ہے،عبد الشکور
آؤٹ پاس حاصل کرنے کے بعد جلد از جلد مملکت سے نکل جائیں، ویلفیئر اتاشی
الخبر( بشیر احمد بھٹی ) سفارتخانہ پاکستان ریاض کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عبد الشکور شیخ نے کہا ہے کہ مہلت سے فائدہ اٹھانے والے تارکین کے پاس کی تجدید مفت کی جاتی ہے۔ جن لوگوں کے پاس پاسپورٹ ہے وہ اس پر سفر کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوںکو آوٹ پاس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے غیر قانونی تارکین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آؤٹ پاس حاصل کرنے کے بعد جلد وطن واپس چلے جائیں ۔اس طرح وہ نئے ویزے پر جب چاہیں آسکتے ہیں۔ وہ الخبر میں گزشتہ دو دن سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہروب والے پاکستانیوں کے مسائل حل کا حل کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہلت ان لوگوں کےلیے ہے جو 19ماچ 2017 سے ہروب میں ہیںیا جن کا اقامہ ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے خاص طور پر وضاحت کی کہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ٹیم اور پاکستانی اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ آپ کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ ہیں۔ آپ بھی تعاون کریں اور اس مہلت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ دوسری طرف ویلفیئر سیکشن کی مقامی ٹیم کے رانا صغیر احمد اور راجہ عمران نے بتایا کہ گزشتہ روز ترحیل سے خصوصی اجازت نامے کے ساتھ 40افراد کے خروج کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔سفارت خانے کی معاونت کے لیے الخبرا سکول کے پرنسپل پروفیسر سرفراز حسین اور اسٹاف ممبران مکمل تعاون کر رہے ہیں۔