گھریلو عملے کے ھروب کی رپورٹ کب تک منسوخ کرائی جاسکتی ہے؟
اتوار 31 جولائی 2022 21:39
مفرور ڈرائیورنے کفیل سے نقل کفالہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ گھریلو عملے کے ھروب کی رپورٹ 15 دن گزرنے پر منسوخ نہیں کی جاسکتی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا نجی ڈرائیور کے ھروب کی رپورٹ دو برس گزر جانے پر منسوخ کرائی جاسکتی ہے یا نہیں؟
مقامی شہری نے مذکورہ استفسار اس تناظر میں کیا تھا کہ اس کا نجی ڈرائیور فرار ہوگیا تھا اور اس نے اس کے خلاف دو سال قبل ھروب کی رپورٹ درج کرادی تھی۔ اسی دوران مفرور ڈرائیور نے اپنے کفیل سے رجوع کرکے نقل کفالہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس حوالے سے ایک مشکل یہ بھی تھی کہ نئے کفیل کے پاس نجی ڈرائیور کو اپنے یہاں ملازم رکھنے کے لیے درکار قانونی کاغذات مکمل نہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ ھروب کی رپورٹ پندرہ دن کے اندر منسوخ کرائی جاسکتی ہے اس کے بعد نہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں