Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جون میں تارکین نے مملکت سے 13.2 ارب ریال باہر بھجوائے

مئی میں 13.21 ارب ریال ارسال کیے گئے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب سے تارکین وطن نے جون  2022 کے دوران  13.2 ارب ریال  کی ترسیل زر کی۔ سالانہ کی بنیاد پر مئی میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں 13.21 ارب ریال ارسال کیے گئے جبکہ مئی  2021 کے دوران 13.5 ارب ریال بھجوائے  گئے تھے۔ 277 ملین ریال کم بھجوائے گئے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مئی کے مہینے میں سالانہ کی بنیاد پر ترسیل زر 10 فیصد کم رہی۔ سب سے زیادہ دسمبر 2021 میں رقم بھجوائی گئی تھی۔
سال رواں کے شروع سے لے کر جون 2022 تک 76.6 ارب ریال باہر بھجوائے گئے۔ 2021 کے مذکورہ دورانیہ کے حوالے سے 0.2 فیصد  (76.7 ارب ریال) کی کمی واقع ہوئی۔
گزشتہ سال تارکین وطن نے 153.9 ارب ریال بھجوائے تھے جبکہ 2020 کے آخر میں بھیجی  گئی رقم 149.7 ارب ریال ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح 2.8 فیصد رقم زیادہ بھیجی گئی۔
2021 کے دوران ترسیل زر میں اضافہ معمولی تھا۔ یہ 2015 کے بعد سے سب سے کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: