امارات میں کورونا کیسز میں کمی، 1088 نئے مریض
اب تک 9 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
امارات میں پیر یکم اگست کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس مرض سے کسی کی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 162695 نئے ٹیسٹ کرائے گئے جبکہ کورونا سے اب تک ہونے والی کل اموات کی تعداد 2335 رہی۔
پیر یکم اگست کو امارات میں کورونا کے 1088 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے اس طرح اب تک اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد 992652 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے 1004 رہے اور اب تک 971757 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں