Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1257 نئے مریض، 1095 شفایاب

امارات میں کورونا سے اب تک 2334 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات  میں جمعرات کو کورونا سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ  نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  ہیں۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا  کے 1257 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد  988004 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق صحت یاب ہونے والے 1095 ہیں جس کے بعد اب تک شفایاب ہونے والے 967050 ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے اب تک کل اموات 2334 ہوچکی ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا کے  دولاکھ 55 ہزار 471 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: