Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے سوا 2 لاکھ نئے ٹیسٹ، 1164 مریض

اتوار کو کورونا کے 2 لاکھ 27 ہزار 104 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
امارات میں کووڈ 19 سے اتوار کو ایک موت واقع ہوئی جبکہ سوا دو لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق اتوار 31 جولائی  2022 کو کورونا کے 1164 نئے مریض ریکارڈ پر آئے جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1394 رہی۔
وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 564 ہوچکی ہے جبکہ 9 لاکھ 70 ہزار 753 صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایک شخص کی موت کے بعد اب کل تعداد 2335 ہوگئی ہے۔
امارات کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 27 ہزار 104 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: