وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملنے کے سلسلے میں قلعہ سیف اللہ پہنچے تو کئی متاثرین نے کھانے پینے، رہائش اور دیگر سہولیات کی کمی سے متعلق شکایت کی لیکن ایک 12 سالہ طالب علم نے تعلیمی سہولیات کے فقدان اور سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کا شکوہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بچے کو اس کی خواہش کے مطابق بلوچستان، پنجاب یا پھر خیبر پختونخوا کے اچھے تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اردو نیوز کی جانب سے اکرام اللہ نامی اس بچے کو تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے خسنوب کا رہائشی ہے جو جولائی کے پہلے ہفتے میں آنے والے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا تھا اور اسی علاقے کے 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
لاش آنکھوں کے سامنے ہے لیکن یقین نہیں آرہا کہ فہد اب نہیں رہا‘Node ID: 689436