Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس سے  پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی ختم

پولینڈ میں برڈ فلو کے پیش نذر پولٹری مصنوعات پرپابندی عائد کردی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے‘ نے روس کے 3 علاقوں سے  مرغی کے گوشت، انڈوں اور ان سے تیار کردہ غذائی اشیا پر لگی عارضی پابندی اٹھالی۔ 
اخبار  24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ عالمی ادارہ  برائے صحت حیوانات ’ڈبلیو او اے ایچ‘ کی رپورٹ پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ڈبلیو او اے ایچ نے کہا ہے کہ روس نے اپنے یہاں مرغیوں میں پائی جانے والی بیماری پر قابو پالیا ہے اور اب وہاں برڈ فلو کا کوئی نیا کیس ریکارڈ پر نہیں آیا ہے لہذا وہاں سے پولٹری مصنوعات کی درآمد کی جاسکتی ہیں۔ 
ایس ایف ڈی اے نے مزید کہا کہ پولینڈ کے ایک علاقے سے مرغیوں کے گوشت، انڈوں اور ان سے تیار کردہ کھانے کی اشیا کی درآمد پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ 
ایس ایف ڈی اے نے پولینڈ پر پابندی ڈبلیو او اے ایچ کی اس رپورٹ کی بنیاد پر لگائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہاں برڈ فلو کے متعد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں اور یہ مرض وہاں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

شیئر: