امارات میں کووڈ 19 کے نئے متاثرین 945
کورونا سے اب تک 2337 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اتوار کو کمی واقع ہوئی جبکہ کسی شخص کی اس مرض سے موت بھی نہیں ہوئی۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزات صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے 945 نئے کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 998714 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے شفا پانے والے 980 رہے اس طرح مرض کے آغاز سے اب تک صحت یاب ہونے والے 9 لاکھ 77 ہزار 608 افراد رہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے آغا سے اب تک کل اموات 2337 ہوچکی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 191532 نئے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں