امارات میں کورونا کے 1084 مریض، 2 لاکھ نئے ٹیسٹ
امارات میں کورونا سے اب تک 2335 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
امارات میں کورونا سے جمعرات کو بھی کسی کی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ کووڈ 19 کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعرات 4 اگست کو کورونا کے 1084 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے اس طرح اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 995777 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے نئے صحت یاب افراد کی تعداد 890 رہی اس طرح اب تک شفا پانے والوں کی تعداد 974601 تک پہنچ چکی ہے۔
امارات میں کورونا سے کسی بھی شخص کی موت نہ ہونے کے بعد کل اموات کی تعداد 2335 ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں یہاں کورونا کے 242117 نئے ٹیسٹ کرائے گئے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں