Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے1032 نئے کیسز

منگل کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ (فوٹو العربیہ)
 امارات میں کورونا سے منگل کو کسی کی بھی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ دو لاکھ سے زائد نئے کووڈ کے نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 206905 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
 وزارت کا کہنا ہے کہ 1032 کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد اب تک متاثرین کی کل تعداد  993684 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  965 رہی اس طرح اب تک 972722 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید بتایا  کہ  منگل کو کورونا سے کسی کی وفات نہیں ہوئی اس طرح اب تک کووڈ سے 2335 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: