Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزدوروں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے ، محمد عقیل آرائیں

مشرقی ریجن میں پی ٹی آئی کا انٹر الیکشن، ذو القرنین علی خان کی خصوصی شرکت
 
الخبر( بشیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب صدر اور معروف تاجر محمد عقیل آرائیں نے کہا ہے کہ میرے ساتھیوں نے میرے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اور مجھ پر بھر پور اعتماد کیاہے ،میں ان کا شکرگزار ہوں۔ میری انتہائی کوشش ہو گی کہ ممبران کے ساتھ ساتھ منطقہ شرقیہ میں موجود تمام پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں اور گروپوں کے ساتھ روابط کو مضبوط سے مضبوط تر کروں۔ انہوں نے کہا کہ منطقہ شرقیہ میں تعلیمی اداروں کے مسائل اورمزدوروں کی مشکلات کو بطریق احسن پاکستانی سفارتخانے اور مقامی حکومت کے قواعد و ضوابط کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تمام تر لسانی اور صوبائی تعصبات سے بالا ترہو پاکستان کی آواز بن کر سماجی، رفاہی اور فلاح و بہبود کے کاموں میں دوسری جماعتوں اور گروپوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کےانٹرا پارٹی الیکشن کے دوسرے مرحلے میںکے انعقاد پرکئے۔ تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی رہنماعدنان ظہیر خواجہ ،ہمایوں حمید اور راجہ فرہاد نے کیا۔ پی ٹی آئی مڈل ایسٹ چیف ذالقرنین علی خان نےتقریب میں خصوصی شرکت کی اور ایسٹرن ریجن کی کارکردگی کو سراہا جہاں ایک سال میں ممبرشپ کی تعداد1900 تک پہنچ گئی ہے۔ دمام اور الخبر کے لئے ذمہ داران کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق الخبر میں پارٹی صدر محمد عقیل آرائیں اور دمام میں پارٹی صدر فیصل ستی کو منتخب کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی۔
 
 

نوٹ: نیچے دیئے گئے ٹیگ’’بشیر احمد بھٹی‘‘ پر کلک کرنے سے مشرقی ریجن میں مقیم کمیونٹی کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھی جاسکتی ہیں

 
 

شیئر: