ریاض: پی ٹی آئی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب
ویڈیو لنک کے ذریعہ عمران خان اور دیگر قائدین کا خطاب
ریاض(ذکاء اللہ محسن)پی ٹی آئی کے زیر نگرانی ریاض میں یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شہر بھر سے پارٹی کے کارکنان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ویڈیو پیغام کےذریعے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خصوصی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ملک کی تقدیر بدلنی والی ہے۔ پانامہ کا فیصلہ قوم کے حق میں آئے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےفیاض حسین گیلانی نے کہا کہ قرارداد پاکستان تعمیر پاکستان کی نوید تھی۔ تقریب سے لیاقت علی شاہ اور وجاہت علی صدیقی نے بھی خطاب کیا اور حصول پاکستان میں مسلمانان ہند کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ بخت شیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ مسائل کا حل پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ عدنان ظہیر خواجہ اور ریاض بڈانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حاضرین و منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ روزی گل نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوکر ان شاءاللہ پاکستان کو اقبال کے خوابوں کے عین مطابق بنائیں گے۔عبدالقیوم خان تحریک پاکستان کے مجاہدین، قائدین اورشہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ولید اقبال، زرتاج گل اور چوہدری سرور نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض اظہار شمس اور شفیع خان اتمانخیل نے سر انجام دیں۔تقریب میں اعلی کارکردگی پر ورکرز میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء مجلس کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی دی گئے۔