سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سرکاری مذاکرات میں مملکت اور مالٹا کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے نمایاں ایشوز بھی اس موقع پر زیر بحث آئے۔
اس موقع پر اٹلی میں سعودی عرب کے نائب سفیر فیصل بن حنیف القحطانی اور سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔