Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الدوسر میں معذور بچے پر حملہ کرنے والا غیرملکی گرفتار

معذور بچے کو زدو کوب کیے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی( فوٹو العربیہ)
سعودی حکام نے ایک معذور بچے پر حملہ کرنے والےغیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔ معذور بچے کو زدو کوب کیے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے پراسیکوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المجعب نے مصری شہری کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ وائرل وڈیو میں وادی الدوسر کے ایک علاقے میں معذور بچے کو زدو کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ایس پی اے کو تصدیق کی کہ’ اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پبلک پراسکیوشن ضروری قانونی کارروائی کرے گا‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ’ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر نے سوشل میڈیا پر مواد کی گردش کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے‘۔
سرکاری ذریعے نے وضاحت کی کہ ’گرفتاری کا وارنٹ فوجداری طریقہ کار کے قانون پر مبنی ہے۔ اس معاملے میں خصوصی استغاثہ نے متاثرہ بچے کی نفسیاتی بحالی کی ہدایت بھی کی ہے‘۔

شیئر: