سعودی عرب میں ریاض پولیس نے شاپنگ سینٹر کے ایک ملازم کو زدوکوب کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ’ جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی‘۔
’ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا ہے کہ ملازم کو زدو کوب کرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیشیئر کے ساتھ حساب پران کی تلخ کلامی ہوئی‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ دونوں حملہ آوروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘