17 اگست کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
بدھ 17 اگست 2022 14:08
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 98 پیسے بڑھی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 98 پیسے بڑھی ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر بڑھ کر 214.88 روپے رہی جو گزشتہ روز 213.90 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 57.23 اماراتی درہم 58.50 اور کویتی دینار کی قیمت 700.01 روپے رہی۔
عمانی ریال کا شرح تبادلہ 558.14 اور بحرینی دینار کی قدر 569.98 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 218.20 اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 259.82 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 212.15 اور قیمت فروخت 215 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 56.1 اور قیمت فروخت 57 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 57.3 اور قیمت فروخت 58.2 روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 253 اور قیمت فروخت 259 روپے رہی۔