امریکہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے منگل کو ٹوئٹر پر سفیر ڈونلڈ بلوم سے منسوب ایک بیان میں کہا کہ ’امریکہ پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔‘
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیلاب کے بعد انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدد کی اپیل کی اور جواب میں امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے متاثرہ آبادی کے لیے ایک لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے اماراتی امدادNode ID: 691711
-
یمن میں سیلاب اور بارش سے متاثرین کے لیے سعودی امدادNode ID: 692601
امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امداد سے ضروری اشیاء خریدنے میں مدد ملے گی جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔
’اس مصیبت کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، بہت سے لوگوں کے پیارے کھو گئے، روزگار اور گھر تباہ ہوئے۔‘
ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں موجود اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ افراد کی مدد کریں گے۔
"This disaster has resulted in a catastrophic loss of life, with many losing their loved ones, their livelihoods, and their homes. We will work closely in coordination with partners on the ground to support these crucial humanitarian assistance efforts." -DB #AmbBlome 3/3
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 16, 2022