شمالی مملکت کے غار سے معدوم نسل کے 17 چیتوں کی باقیات دریافت
شمالی مملکت کے غار سے معدوم نسل کے 17 چیتوں کی باقیات دریافت
بدھ 17 اگست 2022 20:27
ماہرین ایک عرصے سے ان کی کھوج میں تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیاتی کے قومی مرکز نے کہا ہے’ کہ شمالی مملکت کے ایک غار سے معدوم نسل کے 17 چیتوں کی باقیات ملی ہیں‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جزیرہ عرب میں ان چیتوں کی باقیات ملی ہیں جو قدیم زمانے میں بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے۔ ماہرین ایک عرصے سے ان کی کھوج میں تھے‘۔
قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد علی قربان نے کہا کہ’ شکاری چیتے تقریبا نصف صدی سے زیادہ عرصے سے جزیرہ نمائے عرب میں تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔ باقیات سے پتہ چلتا ہے کہ شکاری چیتوں کا وطن سعودی عرب تھا‘۔
ڈاکٹرمحمد علی قربان نے بتایا کہ’ باقیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شکاری چیتے جزیرہ عرب میں کثرت سے پائے جاتے تھے اور یہ شمالی مملکت میں گروپوں کی شکل میں ہوا کرتے تھے۔ ان باقیات سے پتہ چلے گا کہ شکاری چیتے کس رنگ و روپ کے ہوتے تھے‘۔
قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے بتایا کہ’ رفحا کمشنری کے میدانی علاقے میں ایک غار سے معدوم ہونے والے شکاری چیتوں کی باقیات سے مفید معلومات ملیں گی۔ ان کی بدولت اس قسم کے چیتوں کی افزائش کے پروگرام کو فائدہ ہوگا۔ ان کی بعض آباد کاری ممکن ہوگی‘۔