Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پائلٹس سوتے رہ گئے‘، ایتھوپین ایئرلائنز کی فلائٹ مقررہ وقت پر لینڈ نہ کر سکی

آپٹریٹرز نے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش لیکن ناکام رہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایتھوپین ایئرلائنز کی ایک فلائٹ کے پائلٹ اور معاون پائلٹ دوران پرواز سو گئے اور معمول کے مطابق لینڈنگ نہ کر سکے۔
برطانوی اخبار دی انڈپینڈنٹ نے جمعے کو اس حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ اور معاون پائلٹ سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی فلائٹ ای ٹی 343 پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
لینڈنگ سے قبل 37 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود بوئنگ 737 نے رن وے تک آنے کے لیے نیچے آنا تھا، لیکن جب ہوائی جہاز نے اپنی اونچائی برقرار رکھی تو ایئر ٹریفک کنٹرول نے الارم بجا دیا۔
آپٹریٹرز نے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش لیکن ناکام رہے۔
اپنی مطلوبہ منزل کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد بوئنگ کا آٹو پائلٹ نظام متحرک ہوگیا اور اس نے الارم بجا دیا، جس سے دونوں پائلٹس جاگ گئے۔
اس کے 25 منٹ بعد ہوائی جہاز باحفاظت لینڈ کر گیا اور اگلی فلائٹ کے روانہ ہونے تک تقریباً ڈھائی گھنٹے کھڑا رہا۔
اس حوالے سے ایوی ایشن کے ماہر الیکس ماچرس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’پائلٹ کا تھکاوٹ کا شکار ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی حفاظت کے لیے مسلسل ایک خطرہ بنی ہوئی ہے۔‘
ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا کہ ’امید ہے کہ دونوں پائلٹوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا اور ایوی ایشن حکام اس ایرلائن کے عملے کے ڈیوٹی کے وقت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کریں گے۔ خدا کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا۔‘
رواں سال مئی میں بھی ایک ایسا واقعہ ہوا تھا جب اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز کا پائلٹ نیو یارک سے روم جانے والی فلائٹ میں مینہ طور پر سو گیا تھا۔ انسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

شیئر: