Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے کار الیکڑیشن کی ورکشاپ کھول لی

فاضل پرزوں کو خوبصورت شکلیں دے کر یادگار تحائف میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی نوجوان صالح الشراری نے سعودی نوجوانوں کو کار الیکٹریشن کے شعبے میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ منافع بخش کام ہے۔ فاضل پرزوں کو خوبصورت شکلیں دے کر یادگار تحائف میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی آمدنی کا ذریعہ ہے۔‘
ایم بی سی چینل کے معروف پروگرام ’ایم بی سی ایک ہفتے میں‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے صالح الشراری نے بتایا کہ ’طبرجل شہر میں ورکشاپ کھولی ہے جس میں گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کی سہولت بھی ہے۔‘
سعودی نوجوان کا کہنا تھا کہ ’اسے بچپن سے کار مکینک کا کام پسند تھا۔ اگر گاڑی میں کوئی معمولی خرابی ہوتی تو اس کو درست کرنے کی کوشش کرتا تھا۔‘
صالح الشراری نے بتایا کہ ’ٹیکنیکل کالج سے فراغت کے بعد کار الیکٹریشن کا بڑا ورکشاپ کھولا۔ اسی کے ساتھ گاڑیوں کے فاضل پرزوں کو خوبصورت یادگاری تحائف کی شکل دینے کا کام  بھی شروع کیا۔‘
سعودی نوجوان کا کہنا تھا کہ ’نہ جانے کیوں سعودی نوجوان کار الیکٹریشن کے پیشے سے دور ہیں۔ بہت کم سعودی کار الیکٹریشن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس شعبے میں غیرملکی چھائے ہوئے ہیں حالانکہ یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ اگر کسی کو دلچسپی پیدا ہوجائے تو جلد اس میں مہارت حاصل  کر سکتے ہیں۔‘

شیئر: